شوہر نے اہلیہ کی کروڑوں کی لاٹری نکلنے کے بعد خاتون پر دوسری شادی کرنے پر مقدمہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 47 سالہ نارن کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے اور وہ 2 ملین تھائی کرنسی کا قرض دار تھا جسے اتارنے کیلئے نارن 2014 میں ملازمت کے سلسلے میں جنوبی کوریا چلا گیا۔
رپورٹس کے مطابق نارن نے جنوبی کوریا میں کام جاری رکھا اور اپنے خاندان کو ماہانہ 27 سے 30 ہزار تھائی بھات منتقل کیے۔
بعد ازاں شوہر کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی نے 2.9 کروڑ کی لاٹری جیتی ہے جس پر اس نے اپنی بیوی سے رابطہ کیا لیکن بیوی کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر جب وہ وطن واپس پہنچا تو اس کی بیوی نے دوسری شادی کرلی تھی۔
بیوی کی دوسری شادی پر نارن نے کہا کہ وہ اس پر شدید مایوس ہوا اور اسے حیرانی بھی ہوئی، اس کی شادی کو 20 سال ہوچکے تھے اور اسے بیوی کے اس عمل کی امید نہیں تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے لاٹری جیتنے اور دوسری شادی کرنے سے کئی سال قبل نارن سے رشتہ توڑ دیا جب کہ شوہر نے اس فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور خاتون پر کیس دائر کردیا۔