اسپین کے شمالی علاقے کے جنگلات میں سوسے زائد مقامات پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
اسپین کے جنگلات کو خوفناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انتظامیہ کے مطابق 600 فائر فائٹرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ نے قریبی قصبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیوٹیموں نے آبادی کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا۔راستے اور مرکزی شاہراہیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
مقامی حکومت نے کہا ہے کہ آگ علیحدگی پسند دہشتگردوں کی جانب سے لگائی گئی ہے وہ ہمارے قصبات اور شہرجلا دینا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ خشک اور تُند ہوائیں بھی علاقے میں آگ بھڑکانےکا اہم سبب ہیں۔