|

وقتِ اشاعت :   February 4 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: چار جماعتی اتحاد کے سربراہ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی علامہ عبدالحکیم انقلابی مرکزی جماعت اہلسنت کے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر مولانا محمد ظفر جتک حافظ علی احمد کھیا زئی محمد رمضان محمد شہی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پانچ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی سے اوچ پاور پلانٹ کے گیٹ کے سامنے تک پیدل لانگ مارچ اور دھرناضرور ہوگا کارکن حمایتی بھر پور شرکت کریں انشاء اﷲ جمعہ کی نماز اوچ پاور پلانٹ کی مسجد میں ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجد خان ابڑو حاجی محمد خان لہڑی اور کشور نواز جتک بھی عوامی مفادات کی خاطر احتجاجی ریلی میں شامل ہوکر عوام کا قرض اتاریں کیونکہ اوچ پاورپلانٹ سے 959میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے باوجود ہمارے علاقے اوچ پاور پلانٹ کی بجلی سے محروم ہونے کی وجہ سے ہر دوگھنٹوں کے بعد دو گھنٹو ں کی لوڈشیڈنگ سے زرعی صنعتی شعبہ مفلوج ہو چکا ہے اور دس سالوں سے 220گرڈ اسٹیشن کا تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا جا رہا ہے اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے جو صرف اور صرف پیسے بٹور رہاہے انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو نصیرآباد کی عوام کسانوں زمینداروں صنعت کاروں کیلئے خوش خبری کا دن ثابت ہو گا اوچ انتظامیہ نے وزیراعظم وزیراعظم میاں نواز شریف کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دی ہیں عوام پریشان ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مساجد اﷲ تعالیٰ کے گھر ہیں انشاء اﷲ پانچ فروری کو لانگ مارچ کے تمام مظاہریں اوچ پاور پلانٹ کی مسجد میں اکھٹے نماز جمعہ ادا کریں گے کیونکہ جس مسجد میں اذن عام نہ وہاں جمعہ کی نماز بھی نہیں ہوتی ہے اس لیئے اوچ انتظامیہ لانگ مارچ کے شرکاء کو جمعہ نماز ادا کرنے سے روکیں گے نہیں اور کہاکہ اوچ پاور پلانٹ کی انتظامیہ نے اوچ گیس فیلڈ کی گیس سے منافع حاصل کرکے دو پاور پلانٹ تعمیر کر لیئے ہیں لیکن مقامی آباد کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے جو عوام کے ساتھ ذیادتی کے مترادف کالا اقدام ہے اور مقامی افراد کو روزانہ کے کام پر بھی نہیں چھوڑا جا رہا ہے ۔مطالبات حل تک ہمارا احتجاج جارہی رہے گا ۔