|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2023

اوتھل ;  ہنگلاج ماتا کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیاملک بھر سے لاکھوں ہندو یاتریوں و عقیدت مندوں جس میں خواتین، بچے، بوڑھے، معزور افراد شامل ہیں نے ہنگلاج ماتا مندر کے میلے شرکت کی. اور ماتاکی زیارت کی اور پوجا پاٹ کرکے جہاں اپنے لیئے من کی مرادیں مانگیں وہاں وطن عزیز کی بقاء وسالمیت کے لئیے بھی دعائیں کی گئیں۔

میلے میں انسانوں کا ایک ہجوم تھا اور تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی حکومت بلوچستان،PDMA کی جانب سے بہتر انتظامات کئیے گئے ہیں۔ شری ہنگلاج ماتا ویلفئیر منڈلی کی جانب سے پیدل سفر کرکے آنے والے یاتریوں کے لیے جگہ جگہ کھانے پینے پانی کا اہتمام بھی کیا گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، جس میں پاک آرمی،پولیس اور لیویز شامل تھے محکمہ صحت لسبیلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب فری میڈیکل کیمپ لگائے تھے۔

جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریض یاتریوں کا مفت علاج اور ادویات دی گئیں میلہ میں شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر کنڈلی کے رضا کاروں کی جانب سے (بھنڈارہ) کھانا، ٹھنڈا پانی، شربت 24 گھنٹے مفت جاری رہا،لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند یاتری پیدل سفر طے کر ماتا پر آکر دل کی مراد پاتے ہیں شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر منڈلی،تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے تقریباً 140 کلومیٹر اور دریائے ہنگول سے 15 کلومیٹر دور تاریخی پہاڑوں کے بیچ ہنگلاج ماتا کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر منڈلی کے ترجمان پرکاش کمار لاسی کے مطابق اس سال ریکارڈ لاکھوں ہندو یاتریوں نے ہنگلاج ماتا مندر کے میلے شرکت کی اور ماتا زیارت کی۔

حکومت بلوچستان اور PDMA کی جانب سے بہتر انتظامات کئیے گئے ہیں۔ جب کہ شری ہنگلاج ماتا ویلفئیر منڈلی کی جانب سے پیدل سفر کرکے آنے والے یاتریوں اور مندر میں جگہ جگہ (بھنڈارہ) کھانا، ٹھنڈاپانی،شربت،چائے 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے، جس میں پاک آرمی،پولیس اور لیویز شامل تھے محکمہ صحت لسبیلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب فری میڈیکل کیمپ لگائے تھے جس میں ماہر ڈاکٹرز نے مریض یاتریوں کا 24 گھنٹے مفت علاج اور ادویات دی گئیں۔میلے میں سینکڑوں اسٹال لگائے گئے تھے۔

جہاں کھانے پینے کھلونوں اور ہندویاتریوں کے لیئے مزہبی بیج، تبرکات فروخت کئیے جارہے تھے۔غرض کہ جنگل میں منگل کا سماں تھا۔جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ایدھی ایمبولنسز کے ہمراہ موجود تھے شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر منڈلی کے صدر مکھی ونود کمار لاسی، سینئر نائب صدر گھنشام داس، نائب صدر شام لعل، جنرل سیکٹری ویرسی کے ڈیوانی، ڈپٹی جنرل سیکٹری ڈاکٹر تولا رام لاسی، جوائنٹ سیکٹری مولچند لیلانی، خزانچی شیوا رام، پریس سیکٹری پرکاش کمار لاسی، آفس سیکٹری مکیش کمار، ہیرالعل، دھیا رام،لعل چندلاسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منڈلی کے عہدیداران اور رضاکار یاتریوں کی خدمت میں شب و روز مشغول رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا کا میلہ ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے مگر اس سال یاتریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نظر آیا یہ سب ہندو یاتریوں کا ہنگلاج ماتا سے محبت،عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شری ہنگلاج ماتا کے میلے میں ملک بھر سے ہزاروں گاڑیوں میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ہندو یاتری آتے ہیں اور اپنے من کی مراد پاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس سال ہنگلاج ماتا میلے میں تقربیا 2 لاکھ سے بھی زائد ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہنگلاج ماتا مندر ملک بھر میں اقلیتی کی پوجا پاٹ کا مشہور مقدس مقام ہیں جبکہ شری ہنگلاج منڈلی کے جنرل سیکرٹری ویرسی مل ڈیوانی اور ترجمان پرکاش کمار لاسی نے صحافیوں کو میلے،نانی مندر اور اپنے مقدس مقامات کادورہ کروایا اور ان کو میلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اور روایتی اجرکیں پہنائیں۔