تربت: تمپ میں ایف سی کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،چار اہلکار زخمی ،ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اطلاع کے مطابق ایف سی کا قافلہ قریبی ایف سی چیک پوسٹوں کا دورہ کر رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے تمپ آذیان کے مقام پر قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے حملے میں چار ایف سی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے زخمیوں کے نام نعمان، جاوید،بلال اور عمر بتائے جاتے ہیں اطلاع کے مطابق حملے کے بعد ایف سی کی مزید نفری جاء وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کا محاصرہ کر لیا او ر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے قریبی آبادیوں اور پہاڑی علاقوں میں سرچنگ کی تاہم کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔دریں اثناء کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ کاسی روڈ اور اطراف سے 16مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کاسی روڈ کے علاقوں قلندر مکان اور غلزئی اسٹریٹ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر، افغان سمز اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ قائد آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایچ او قائد آباد سید سلیم رضا کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد سے تین پستول اور کارتوس بھی برآمدہوئے ہیں۔