|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 74 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ، انٹی ٹیررسٹ فورس اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے مشرقی بائی پاس ، مسلم ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 70مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔گرفتار افراد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ چار میگزین اور تیس کارتوس، 2نائن ایم ایم پستول بمعہ 60کارتوس، پانچ کمپیوٹڑ ، تین ایل سی ڈی، ایک پرنٹر، ایک لیپ ٹاپ، ایک میٹرو سیٹ، ایک سیٹلائٹ فون ، چھ لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار افراد میں پانچ افراد کو مزید تفتیش کیلئے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔ اسی طرح جان محمد روڈ اور کواری روڈ کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ دریں اثناء بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر تے ہوئے شرپسندوں کے دو ٹھکانے مسمار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے قلات کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے شر پسندوں کے موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے کا رروائی کے دوران سرپسندوں کے 2 ٹھکانوں کو مسمار کر کے اسلحہ جن میں 2 ایس ایم جی ،2 این ٹی پرسنل مائنز،1 عدد گرنیڈ، راکٹ لانچر اور دیگر تخریبی کاری مواد شامل ہے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔