|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

حب: ڈائریکٹر جنرلPDMAجہانزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چھ دن قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان اور بارشوں کی پیشگی اطلاع پر ہم نے بروقت اقدامات کئے ہیں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم کی اسٹوریج کیلئے ہم نے تین زون تربت گوادر حب قائم کئے ہیں جہاں ضرورت کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں بارشوں اور سمندری طوفان کے ممکنہ متاثرین کو ریلیف سینٹر میں امدادی سرگرمیوں کی فراہمی پلان شامل میں کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز گوادر سے حب آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حب کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کی گئی اب تک اطلاعات کے مطابق الحمد اللہ سمندری طوفان بائپر جوائے نے اپنا رخ بدل دیا ہے۔

اور وہ بلوچستان کے ساحل کو اس طرح ہٹ نہیں کرے گا جس سے یہاں کے قدرتی ماحولیاتی نظام اور ریائشی آبادیوں کو نقصان ہو انھوں نے کہاکہ سمندری طوفان قدرتی آفت ہوتی ہے اس کی شدت سے سمندر میں طغیانی اور اثرات سے طوفانی بارشیں ہوتی ہیں اس وقت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سائیکلون کے اثرات کمزور ہو چکے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق بارش متوقع ہیں سمندری طوفان قدرتی آفات ہیں جوکبھی بھی آسکتا ہے اس کے پیش نظر PDMAنے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہے انھوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر ضلع حب،لسبیلہ اور گوادر کی انتظامیہ سے میٹنگ کر چکے ہیں تمام متعلقہ ادارے بشمول پاک نیوی،پولیس،ایف سی ہم سب ایک پیج پر ہیں جس کے پاس جو وسائل دستیا ب ہیں ۔

وہ بروئے کار لائے جائینگے انھوں نے کہاکہ جب تک ایک ٹیم کے تحت کام نہیں کرینگے ان قدرتی آفات سے نمٹنے کی طاقت نہیں ہو گی سمندری طوفان قدرتی آفت ہے جس سے صرف حکومت نمٹ نہیں سکتا ہمیں لوگوں کا بھی ساتھ چاہئے کیونکہ حکومت جو احکامات جاری کر رہا ہے اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ شہری بلا صورت سفر سے گریز کریں،ماہی سمندری کا رخ نہ کریں اور شہری پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کریں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر PDMAنے اپنی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں گڈانی میں اسکولز اورہیلتھ سینٹر میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر متاثرہ لوگ قیام کر سکیں گے ریلیف کیمپ میں پہلے مرحلے میں خیمے پہنچا دیئے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ممکنہ سمندری طوفان کے پیش PDMAنے کوئٹہ سے دو عدد بوٹس منگوالی ہیں اس موقع پر کوآرڈینٹر چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ موسیٰ جان اچکزئی اور PDMAکے دیگر افسران بھی موجود تھے۔