|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں مثبت تبدیلی اور خوشحالی کا قائل ہے ۔

اور پارٹی کارکنوں و قائدین کی شعوری جماعت ہے، ہم اقوام کو جوڑ کرسماجی تبدیلی کے لیئے سماجی تبدیلی کیلیئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بدقسمتی سے بلوچستان پر اشرافیہ کا قبضہ ہے ایک جانب اشرافیہ دوسری جانب نیشنل پارٹی ہے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ آج تک بلوچستان کا حق حاکمیت تسلیم نہیں کیا گیا ہم عوام کو شعوری نظریاتی بنیادوں پہ یکجا کرکے جمہوری جدوجہد سے حق حاکمیت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں نئشنل پارٹی کی دانشور قیادت نے اس جدوجہد میں جانوں کی قربانیاں دی ہیں مجھے کسی منصب سے ذیادہ سیاسی کارکن ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ظالموں اور جابروں کے چنگل سے نکالنے کے لیے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے جو ہماری سیاست کا محور ہے ہمارے اکابرین کا بلوچستان میں عزت اور ممتاز مقام تھا کیونکہ وہ بااصول ار باکردار تھیسیاست میں ٹرانسفر پوسٹنگ نے اسلام آباد میں بھی بلوچستان کے سیاستدانوں کی سیاسی کردار کو بدنام کردیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واضع کیا کہ بلوچستان بدترین غربت افلاس اور بیروزگاری کا شکار ہے ۔

ملازمتیں سرعام بک رہی ہیں کوئٹہ شہر پانچ سالوں سے کھنڈرات میں بدل چکا ہے ملازمین احتجاج جبکہ اساتذہ کئی ہفتوں سے بھوک ہڑتال پہ ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں حکومت کو چاہیے ملازمین اور اساتذہ کے مسائل حل کرے، بلوچستان امیر ترین خطہ ہونے کے باوجود لوگوں کو پینے کا پانی جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ کو تنخواہیں میسر نہیں ، تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور بلوچستان میں سیاسی جمود کو توڑ کر عام سیاسی کارکن کو سیاست میں اہم کردار اد کرنے کا موقع نیشنل پارٹی ہی فراہم کرتا ہے ۔

تقریب سے نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی بی ایس او پجار کے مرکزی چہرمین بوہیر صالح بلوچ اور عنایت بزدار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عنایت بزدار شاہ زیب قیصرانی میر حبیب رند عاقب رند جہانزیب بنگلزئی جمیل حسنی شعیب بنگلزئی زرک کاسی نادر جان سہیل بزدار ثنااللہ کرد تنویر رند ملک بلال وقاص احمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔