|

وقتِ اشاعت :   June 17 – 2023

خضدار: سابق صوبائی وزیر و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار محمد اسلم بزنجو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین شفیق الرحمن ساسولی میئرمیونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد کسان بورڈ بلوچستان کے صوبائی صدر میررشید احمد نتھوانی نے کہا ہے صوبہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے قیمتی معدنیات و وسائل سے مالا مال زرخیز زمین سے نوازا ہے موسمی اعتبار سے بھی سرزمین جھالاوان اپنی نوعیت کا منفرد مقام ہے

ان خیالات کا ظہار انہوں نے کسان بورڈ بلوچستان کے ماتحت کسان بورڈ کے ضلعی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب حلف برداری سے ڈویڑنل صدر کسان بورڈ بلوچستان صابر حسین قلندرانی جنرل سیکریٹری آل پارٹیز شہری ایکشن کیٹی ڈاکٹر عمران میروانی جنرل سیکریٹری جھالاوان ایکشن کمیٹی مفتی جاوید احمد منصوری میر اشرف علی مینگل نومنتخب ضلعی صدر محمد وارث شاہین معروف دانشور محمد عالم براہوئی کیسکو یونین کے رہنما عزت اللہ رودینی ثنا صابر غلامانی اور دیگر نے خطاب کیا

سردار محمد اسلم بزنجو شفیق الرحمن ساسولی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کا کاشتکار بے شمار مسائل کا شکار ہے جسکی وجہ سے وہ نان شبینہ کا محتاج ہوگیا ہے سارا سال محنت و مشقت کرکے اپنے منہ سے نوالہ نکال کر ملک کے منڈیوں میں بیوپاروں کو قرض اداکرتا ہے نہ ہمارے کاشتکار اور زمیندار وں کو محکمہ ذراعت کی جانب سے بھی فنی اور پیشہ ورانہ سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہے مققرین نے کہا کہ اگر حکومت صوبہ بلوچستان کے کاشتکاروں اور زمینداروں کی خوشحالی کے لئے اقدامات کرے تو نہ صرف کاشتکار اور زمیندار خوشحال ہوں بلکہ صوبہ بھی خوشحالی کی جانب گامزن ہوتا انہوں نے کہا کہ صوبے کی اسی فیصد آبادی کا انحصار شعبہ ذراعت پر منحصر ہے اگر کاشتکاروں کو رعایتی نرخ پر کھاد اور بیج فراہم کیا جاتا تو ہمارا کسان کسمپر سی کی زندگی گزار نے پر مجبور نہ ہوتا مقررین نے کہا کہ پورے ملک میں کہیں بھی جائیں

ایسا ماحول اور زرخیز زمین کہیں پر بھی نہیں ملے گی جہاں بیک وقت تمام فصلیں اور پھل کاشت اور اگائی جائیں لیکن پھر بھی ہمارا کسان بھی مشکلات کا شکار ہے مقررین نے کہا کہ کیسکو کی نامناسب رویہ بھی شعبہ ذراعت میں پسماندگی کی ایک بڑی وجہ ہے بلوں کی ادائیگی کے باوجود بھی عین اس وقت بجلی کاٹ دی جاتی ہے جب فصلیں تیار ہوں انہوں نے زمینداروں سے کہا کہ وہ اپنے نسلوں کی آبی ذخیرہ کو جس بے دردی سے استعمال کررہے ہیں وہ آنے والے دنوں میں بھیانک خطرات کے لئے تیار رہیں

پانی اتنا استعمال کریں جتنا ضرورت ہو انہوں نے کہا کہ شعبہ ذراعت پر ہماری زندگی کا انحصار ہے ہمیں اس شعبے کی ترقی اور فروغ پر آگہی مہم چلاناہوگا اچھی فصلوں کی کاشت اور معیاری بیج خریدتے وقت بھی خصوصی توجہ دینا ہوگا بصورت دیگر ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اس سے قبل کسان بورڈ کے صوبائی صدر رشید احمد نتھوانی نے منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا انہوں نے نو منتخب ضلعی کابینہ کسان بورڈ کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ انکو درپیش مشکلات حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے