کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری عوام کی زندگی اجیرہ بن گئی،زمیندارایکشن کمیٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کم کرنے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے
صوبائی دارلحکومت میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ اندرون بلوچستان 16 سے 18 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ ہوت ہے،اس کے علاوہ زرعی ٹیوب ویلوں کو 6 گھنٹوں کی بجلی فراہم کی جارہی ہے،زمیندار ایکشن کمیٹی نے فوری طورپر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عین سیزن میں کیسکو کی جانب سے ظلم کا سلسلہ شروع کیاجاتاہے جو انتہائی ناانصافی ہے۔گرمی کے اس موسم میں کیسکو کا رویہ بلوچستان کی عوام کے ساتھ انتہائی نامناسب ہے۔