|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2023

ژوب:سرکٹ ہاوس ژوب میں پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنر ژوب محمدعظیم کاکڑ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سردار ناصر خان ناصر، ڈپٹی چیئر مین داودخان مندوخیل کونسلرز اور قبائلی معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ کا مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں محکمہ صحت کے آرڈر تقسیم کے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے چار سالہ دوراقتدار میں ژوب کے انتظامی اور دیگر محکموں میں بیروزگار نوجوانوں میں آٹھ سو سے زائدتعیناتی کے آرڈرز تقسیم کیے اس میں بھی ضلع ژوب میں آباد تمام اقوام سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل تھے انہونے کہاکہ میں عوامی نمائندوہوں عوام نے مجھے منتخب کیا

اور میں نے پہلے دن عوام سے وعدہ کیا کہ میں بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کرتارہونگاانہونے کہاکہ ہر محکمے میں آسامیاں کم ہوتی ہے لیکن اس پر سینکڑوں کے حساب سے نوجوان کاغذات جمع کرتے ہیں جتنے آسامیاں ہوتی ہے اتناہی نوجوانوں کے اس پر آرڈر ہوتے ہیں جو بھی بے روزگار نوجوان رہ چکاہے انشااللہ میرا وعدہ ہے کہ ان بے روزگار نوجوانوں کیلئے بھی بھر پور کوششیں کرونگاتاکہ ان کے روزگار کا مسئلہ حل ہوجائے

انہونے کہاکہ پہلے دن سے آج تک میں نے جتنے بھی نوجوابوں کو تعیناتی کے آرڈر دیے ہیں اس ہماراخاندان یا رشتہ دار کوئی بھی نہیں اور نہ ہی آئندہ ہ ہوگا انہو نے کہاکہ ضلع بھر میں اربوں کے حساب سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس میں کوئی ذاتی کام نہیں ہے تمام تر اجتماعی کام کیے ہیں لیکین مخالفین کو ہمارے بے شمار ترقیاتی و اجتماعی کا ہضم نہیں ہورہے ہیں اسی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے آئے روز لوگ جوق درجوق مٹھاخان کاروان میں شامل ہورہے ہیں تقریب کے اختتام پر تمام نوجوانوں میں محکمہ صحت کے آرڈر تقسیم کیے۔