|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2023

کوئٹہ :ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم،صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ منظور احمد نیکوئٹہ شہر کے مختلف روٹس پر خراب کنڈیشن والی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2لوکل بسوں کو خراب کنڈیشن کی وجہ سے بند کردیا۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ اور ٹریفک پولیس پر مشتمل ٹیم نے لوکل بسوں کی کنڈیشن اور دیگر ضروری کاغذات کی چیکنگ بھی کی۔ اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی لوکل بسوں کے کنڈیشن کو معائنہ بھی کیا۔اس کارروائی کے دوران متعدد لوکل بسوں کو وارننگ دیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد نے کہاکہ خراب کنڈیشن والی لوکل بسیں کسی صورت برداشت نہیں

لہذا لوکل بس مالکان اپنی بسوں کی حالت زار جلد از جلد درست کریں وگرنہ دوران چیکنگ کنڈیشن خراب ہونے کی صورت میں بس بند کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کو لوکل ٹرانسپورٹ سے متعلق سہولیات مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ لوکل بسوں کے خواتین کبین میں مردوں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں۔

خلاف وزری پر متعلقہ بس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ لوکل بس کا عملہ مسافروں سے اپنا رویہ درست رکھیں۔نامناسں ب رویہ قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لیے لوکل بس مالکان اپنی پرانی لوکل بسوں کو نئی بسوں پر رپیلس کریں جبکہ خراب کنڈیشن والی لوکل بسوں کو جلد از جلد درست کرکے عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے وگرنہ انہیں شہر کی سٹرکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔