گوادر: ایم پی اے گوادر ومرکزی رہمناء بلوچستان نیشنل پارٹی میر حمل کلمتی نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی، ملاقات میں گوادر کے سب سے بڑا مسئلہ پانی کے بحران کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا، جیونی اور اورماڑہ میں 18گھنٹے بجلی کی بحالی کا مسئلہ پیش کر دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں حل کرانے کی یقین دہانی اور حکم جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی ومرکزی رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی میر حمل کلمتی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم پی اے نے گوادر میں پانی کے بحران پر تفصیلی بریفنگ دی اور تحصیل جیونی اور تحصیل اورماڑہ میں 18گھنٹے بجلی کی بحالی کے بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پانی کے بحران پر قابو پانے پر محکمہ پبلک ہیلتھ اور جیونی اور اورماڑہ میں اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بحالی کیلئے کیسکو کے چیف کو ہدایات جاری کر دیا اور ان مسائل کو جلد حل کرانے اور ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کا حکم دیا، جبکہ وزیراعلیٰ سے یونین کونسل نیلنٹ ، یوسی کپر اور یوسی فقیر آباد کو جلد ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی سپلائی شروع کرانے کی منظوری دلوائی ، عوامی حلقوں نے میر حمل کلمتی کی کوششوں کی تعریف کی