|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2023

وفاقی حکومت نے  دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردیا۔

 

خبررساں ادارے آن لائن کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈبے میں بند بچوں کے دودھ پر ٹیکس سو روپے بڑھا دیا گیا ہے ۔

دو سو گرام والے دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس پانچ سو روپے سے بڑھا کر چھ سو روپے کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ایئرلائنز، آٹوموبائلز، بیوریجز، سیمنٹ، کیمیکلز، سگریٹ، تمباکوسیکٹر، فرٹیلائزر، لوہا، اسٹیل، ایل این جی ٹرمینل اورا آئل مارکیٹنگ سمیت آئل ریفائنری کے شعبے بھی سپر ٹیکس کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پٹرولیم، گیس، ادویہ سازی، شوگر اور ٹیکسٹائل سیکٹر پر بھی دس فیصد سپرٹیکس نافذ ہوگیا ہے۔