|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2023

برازیل کےعالمی شہریت یافتہ سپرسٹار فٹبالر نیمارجونیئرکو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر3.33 ملین ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے نیمار جونیئرکوریو ڈی جنیرو کے نواح میںان کے وسیع و عریض بیچ ہائوس میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی مصنوعی جھیل تعمیر کرنےپر بھاری جرمانہ کیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے ملکی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی ، اس شاندار بیچ ہائوس میں کئی ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔ ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ کارکنان اس میں ایک مصنوعی جھیل اور ساحل سمندر بنا رہے تھے،جس پر ان کو 3.33 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ اس شاندار حویلی میں کئی ماحولیاتی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ کارکنان اس میں ایک مصنوعی جھیل اور ساحل سمندر بنا رہے تھے۔

حکام کے مطابق ان خلاف ورزیوں میں بغیر اجازت کے ماحولیاتی کنٹرول کے تحت تعمیرات کرنا، بغیر اجازت کے دریا کے پانی کا رخ موڑ کر اپنی حویلی میں لانا، بغیر اجازت کے زمین اور پودوں کو کاٹنا بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ اس بیچ ہائوس کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے، اوریہ برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے جنوبی ساحلی قصبے منگارا تیبا میں واقع ہے۔