|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2016

بھاگ: مدرسہ مدینتہ العلوم کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ودستار فضیلت کانفرنس بھاگ میں منعقد کی گئی جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی جگہ کم پڑنے سے لوگ کمروں کے چھتوں پر بھی بیٹھے نظر آئے جلسے کے مہمان خاص ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری تھے جلسے میں جمعیت سندھ کے رہنماء درگاہ امروٹ شریف کے سجادہ نشین سید سراج احمد شاہ امروٹی سکھر کے آغا ایوب شاہ کچھی کے امیر حاجی منگے خان مولوی عبد الصمد شاہوانی امیر سبی مولانا عطاء اللہ پروفیسر عبد الحئی مولانا دوست محمد مکی مہتمم علوم اشرعیہ کوئٹہ قبائلی رہنماء حاجی عبد الصمد لہڑی میر بجار خان مغیری میر لشکر مغیری چیرمین میونسل کمیٹی رائیس اللہ ڈتہ ہانبھی پنجاب کے علماء ودیگر مشہورو معروف نعت خوان شاہد عمران فاروقی بھی تھے علاوہ ازیں سینٹ کے ڈپٹی چیرمین مولانا عبد الغفور حیدری کا بھاگ پہنچے پر بھر پور اورشاندار استقبال انوکھے انداز میں کیا گیا استقبال بختیار آباد ڈومکی کے مقام پر گاڑیوں کے جلوس ٹنگوٹی کے مقام پر موٹر سائکلوں کا جلوس جبکہ شہر کے باہرڈگری کالج کے مقام پر گھڑ سوار دستے بڑی تعداد میں موجود تھے مہمان خصوصی کو ایک طویل جلوس کی شکل میں شہرلایا گیا راستے میں کھڑے کارکن مسلسل ان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے قائدین کے قافلے کو صابر شاہ وارڈ مغیری محلہ میں امیر جمعیت تحصیل بھاگ حاجی حفیظ اللہ مغیری ہاؤس لایا گیا جہاں پرشادی کی تقریب منعقد تھی جمعیت بھاگ کے تحصیل امیر حاجی حفیط اللہ مغیری کے صاحبزادے حماد اللہ حفیظ مغیری کا نکاح چیرمین سینٹ مولانا عبدا لغفور حیدری نے پڑھایا اس موقع پر شہر کے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے قبائلی عمائدین صحافی برادری اقلیتی رہنماؤں ا ور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی نکاح خوانی کے بعد مدرسہ مدینتہ العلوم بھاگ میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں جمیعت ضلع لہڑی کے امیر وکونسلر مولانا سید محمد ارشدشاہ ودیگر علماء کرام اور قبائلی رہنماء بھی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی کا روز اول سے یہ موقف ہے کہ اس ملک کے اندر اسلامی نظام کو نافظ کیا جائے کیونکہ عدل وانصاف کا نظام اسی میں ہی مبنی ہے اور پاکستان کے قیام کا مقصد بھی یہ تھا کہ آج ہم ستر سال سے چیخ رہے ہیں اس نعرے کو عملی جامعہ پہنایا جائے مگر حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کو چھپانے کے لئے اس سے روگرداں نظر آتا ہے وجہ صرف یہ ہے کہ اسلام نظام ان کے عیاشیوں پر قد غن لگاتا ہے جسکی وجہ سے وہ سنجیدہ کوششیں نہیں کرتے لیکن جمعیت آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اسلامی نظام کی جنگ لڑتی رہے گی انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویزن کے کامیاب دورں سے ثابت ہوگیا ہے کہ اگلے الیکشن میں جمعیت یہاں سے ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ بیس سال سے پارلیمنٹ میں رہا ہوں مگر دامن پر کوئی کرپشن کا داغ لگنے نہیں دیا لیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جنہوں نے تین سال بھی پارلیمنٹ میں نہیں گذارے اور بینک بلینس اتنا بڑھایا کہ لندن میں فلیٹس لے لیئے یہ پیسا کہاں سے آیا لیکن اب عوام کا خون چوسنے والوں سے لوگ آنے والے الیکشن میں محاسبہ کریں نیشنل ایکشن پلان پر گفتگو میں کہا کہ تمام سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر کوئی رکاوٹ نہیں مگر اسکے باوجود بھی سکیورٹی لیپس نظر آجاتا ہے کچھی کنال منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اس کی تکمیل اب تک کیوں سوالیہ نشان ہے جس کے لئے سینٹ میں بھر پور آواز اٹھاؤں گاایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ نصیر آباد ڈویزن میں سیاسی میدان سج رہا ہے پی ٹی آئی کے چیرمین نے جلسہ کیا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور جے یو آئی کے نمائندگی آپ کر رہے ہیں تو اس پر قہقے میں جواب دیا کہ یہ موسم کا انجوائے ہے دریں اثناء جلسے میں حفظ مکمل کرنے والے بچوں کی دستار بندی بھی کی گئی اور اس موقع پرخطاب میں کہا کہ آج کے جلسے میں ہزاروں افرادکی شرکت دینی مدارس اور علماء سے اظہار محبت ہے یہ مدار س ملک کی بہت بڑی فکٹریاں ہیں جو معاشرے کی دینی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔