چمن: آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر اعلیٰ آفسران نے چمن پاک افغان بارڈر کا مختصر دورہ کیا اور سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چمن ایک پرامن شہر ہے عوام اور ایف سی کو مل کر کام کرنا چاہیے افغانستان میں رہنے والے تما م ہمارے بھائی ہے پورے بلوچستان میں ہر جگہ پشتون جہاں رہتے ہیں اُس بلٹ میں امن رہاہے بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں ایف سی نے کاروائیاں کی ہے جس کی وجہ امن وآمان پر کا فی اثر پڑا ہے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے ایک یتیم اور غریب بچے کے مکمل اخراجات کا ذمہ بھی لیا انہوں نے قبائلی جرگے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی ایف سی کی جانب سے چمن شہر پاک افغان سرحد کے علاقے میں ایک پارک بنایا جائیں گا ،افغانستا ن کے ساتھ پاکستان کی سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کسی بھی قسم کی دراندازی کی کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے سیکورٹی فورسز کو چوکس کردیا گیا ، باب دوستی کے مقام سے آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی کیلئے جدید اسکینر اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جارہی ہے ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی افغانستان سے ملحق سرحد پر افغانستان کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پاک افغان سرحد کی طویل سرحدی پٹی پر فورسز کو انتہائی چوکس کردیا، گیا انھوں نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ بھی ادا کیا انھوں نے مذید کہا کہ پہاڑی دروں اور نالوں کی نگرانی کیلئے پاکستانی فورسز جدید آلات سے کام لے رہی ہے آجی ایف سی نے چمن ایف سی ہیڈ کواٹر میں پودا لگا کر موسم بہار کے آنے کا افتتاح بھی کیا انھوں نے چمن کے عوام سے کہاکہ اگر ایف سی کا کوئی بھی اہلکار ان سے پیسے مانگئے تو ان کو فوری اس چیزسے آگا کریں میں اس اہلکار کے خلاف سخت کار وائی کرونگا اخر میں چمن سکاوٹس کے کمانڈنٹ واجد علی ستی کی جانب سے آئی جی ایف سی اور چمن کے قبائلی عمائدین کے اعزاز میں دعوت کا احتمام بھی کیا گیا تھا ۔