|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2023

کوئٹہ:ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے بعض نیوز چینلز پر صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تمام حکومتی امور کی قواعد و ضوابط کے مطابق ادائیگی جاری ہے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اختلافات کی خبریں منفی سوچ کے حامل عناصر کی بیمار زہنیت کی عکاسی کرتی ہیں

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کی زمہ داری ہے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے جس میں کسی اور کے عمل دخل اور مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ترجمان نے کہا کہ نہ تو وزیراعلء اور نہ ہی اراکین اسمبلی کی جانب سے فنڈز کے اجراء کے لیے کسی قسم کا دباؤ ہے نئے مالی سال کے آغاز پر فنڈز کے اجراء کے آغاز میں وقت لگتا ہے ترجمان نے کہا کِہ وزیراعلیٰ کے دفتر سے کبھی بھی محکموں کو نہ تو غلط ڈائریکشن جاری ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا دباؤ ڈالا گیا فنڈز کے اجراء سے متعلق منفی پراپیگنڈہ صوبائی حکومت کی ساکھ متاثر کرنے کی مزموم کوشش ہے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر خبر نشر کرنے والے چینلز کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں بے بنیاد اور منفی پر اپیگنڈہ کرنے والے چینلز کے خلاف پیمراسے رجوع کیا جارہا ہے۔