|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2016

خضدار: نیشنل پارٹی کی حکومت کے وعدے خضدار کے عوام کے ساتھ وفا نہیں ہو سکے ،نہ یونیورسٹی کیمپس میں کلاسوں کا اجراء ہو سکا نہ ہی خضدار میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا قیام عمل میں آ سکی ،میڈیکل کالج کی تعمیر بھی شروع نہیں ہو سکا ،تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دورہ خضدار کے موقع پر خضدار میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وزارت اعلیٰ اللہ کو پیاری ہو گئی مگر خضدار کے طلباء کے خواب یعنی بلوچستان یونیورسٹی کیمپس کے اعلان پر عمل نہیں ہو سکا بلکہ بعض سیاسی پارٹیوں کے مرکزی رہنماوں سمیت عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر فائز شخصیت خضدار میں یونیورسٹی کیمپس کی قیام میں اسی طرح رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس طرح انہوں نے چاکر خان یونیورسٹی سبی کے نام میں رکاوٹیں ڈال رکھا ہے خضدار کے عوامی حلقوں انجمن تاجران خضدار کے جنرل سیکرٹری حاجی اقبال بلوچ ،بی این پی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر حید ر زمان بلوچ ،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نامز کردہ شخصیت کی بلوچستان یونیورسٹی خضدار کیمپس کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے تعلیمی اداروں کے قیام پر رکاوٹیں ڈالنا نہ صرف ایک قومی جرم ہے بلکہ ایک نسل کو تباہ کرنے کی سازش ہے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی قیادت دوستی ،اتحادی اور کولیشن پارٹنر کے نام پر بلوچستان کے جنوبی علاقوں کے طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کررہے ہیں گورنر بلوچستان کو چائیے کہ وہ اس حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کریں دریں اثناء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دورہ خضدار کے موقع پر خضدار کے لئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر وہ اعلان خضدار کے عوام کے لئے لفاظی ثابت ہوئی دوسری جانب خضدار کے لئے منظور ہونے والی میڈیکل کالج پر ایک فیصد کام بھی شروع نہیں ہوا ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کی ہے کہ وہ از خود خضدار میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے اقداما ت اٹھائیں زمہ دار شخصیت کو میڈیکل کے پراجیکٹ کی زمہ داریاں دیں اور ساتھ ہی ساتھ خضدار کے لئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے قیام کا بھی اعلان کریں عوامی حلقوں نے نیشنل پارٹی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے خضدار کے عوام کے لئے لفاظی اعلانات کرنے اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لیڈران مخصوص فائدہ حاصل کرنے کے لئے اعلانات کرتے ہیں مگر ان پر عمل نہیں کرواتے ۔