|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2023

کوئٹہ:کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان آج سے حلقہ بندیوں کا کام شروع کریگا جو 11ستمبر تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010کے تحت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام آج سے شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت 8اگست تک حلقوں اور وارڈز کی تیاری کی جائے گی جس کے بعد 8اگست کو حلقوں اور وارڈز کی فہرست آویزاں کی جائیں گی

بعدازاں 9سے 23اگست تک حلقہ بنیدوں پر ووٹرز کے اعتراضات وصول کئے جائیں گے اور 7ستمبر تک اعتراضات کو نمٹایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق 10ستمبر تک حلقہ بندی کمیٹیوں کے فیصلے سنائے جائیں گے جبکہ 11ستمبر کو حلقوں اور وارڈز کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔