قلات: قلات میں مسترد شدہ گیس میٹر ز کی تنصیب جاری،توہین عدالت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ،فوری طور پر مذکورہ میٹرز کی تنصیب روک دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز قلات کے رہنماؤں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے حاجی غلام قادر عمرانی، نذیر احمد نیچاری ،عبدالستار نیچاری مقبول گل محمد شہی ،جے یوآئی کے میر مبارک خان محمد حسنی ،بی این پی کے احمد نواز بلوچ ،جے یو آئی نظریاتی کے مولوی محمد حیات ،جے یو آئی ف کے مولانا محمد نور فاروقی ،حافظ عبدالقدوس عباسی ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے غلام مصطفیٰ نیچاری ،سابقہ ملت پارٹی کے خدائے رحیم مینگل ،جے یو پی کے مولانا انس عمرانی ،سٹی کونسلر حافظ حبیب احمد نیچاری ،تحریک انصاف کے خلیل احمد ،ایپکا کے ضلعی صدر حسین بخش رئیسانی ،پیرا میڈیکل کے عبدالوحید بلوچ ،عزیز مغل ،مشترکہ ملازمین کے میر محمد افضل مینگل ،منیر احمد مینگل و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں گیس حکام کی جانب سے حال ہی میں جو گیس میٹرز نصب کیا جارہا ہیں جو قلات کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ،ایک جا نب سات سال سے قلات میں گیس پریشر نہیں اور لاکھوں روپے کے بل بھیجے جاتے ہیں دوسری جانب گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ کیا جاتا مگر عوام کو بیوقوف بنا کر ان گیس میٹرز کو نصب کیا جارہا ہے جنہیں پنجاب اور دیگر صوبوں میں عدلیہ نے روک کر مسترد کیا انہی میٹر زکو بلوچستان کے عوام پر مسلط کیاگیادوسری جانب اپنے من پسند افراد کے گھر وں میں پرانے میٹر زچھوڑ کر غریب اور مظلوم افراد کے گھروں میں مسترد شدہ میٹرز نصب کررہے ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اس سلسلے میں علی احمد کرد ایڈوکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ان میٹروں کے تنصیب کے خلاف رٹ دائر کی کہ ان میٹرز کو دوسرے صوبوں نے ناکارہ کرکے تنصیب کو روک دیا تواس پر معزز عدالت نے حکم جاری کیا کہ ان میٹرز کو تنصیب نہ کیا جائے مگرگیس حکام اس جانب کوئی توجہ نہ دی اور اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اس بات سے یہ واضح ہیکہ معزز عدلیہ کے فیصلہ کو نظر انداز کرکے توہین عدالت کیا جارہا ہے ۔ ۔انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ،دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ فوری طور پر ایکشن لیکر مسترد شدہ میٹرز کی تنصیب روک دی جائے اور گیس حکام کے خلاف کاروئی کی جائے ۔