|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

مانجھی پور :  مانجھی پورکے علاقے میں ایک ہی خاندان کی 3بچیاں واٹر کورس میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں تفصیلات کے مطابق مانجھی پور کے نواحی گاوں پیاراخان بگٹی میں 3 بچیاں واٹر کورس میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں ۔

جن میں 10 سالہ شہزادی ۔7سالہ ضمیراں اور 3سالہ بختاور شامل ہیں ہلاک ہونے والی تینوں بچیاں ایک ہی خاندان کی ہیں تینوں بچیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں دوران تلاش بچیوں کو واٹر کورس سے مردہ حالت میں نکالاگیا نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔