خضدار: صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے معمولات زندگی میں بڑی حد تک بہتری آئی ہے اس سلسلے میں مزید اقدامات کیئے جارہے ہیں صوبے میں اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد یہاں نظام زندگی میں یکسر تبدیلی آئیگی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار اور نال میں اپنے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹرمحمد اکبر حریفال ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم ،اسسٹنٹ کمشنر نال نصیر احمد میروانی ۔ تحصیلدار نال محبوب بزنجوبھی تھے سیکریٹری داخلہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پرد و روز قبل تحصیل نال کے علاقہ خظ چک کے مقام پر ایک افسوس ناک واقع میں سات افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرنے نال گئے ورثاء سے ملاقات کی اور مرحومین کے لیئے فاتح خوانی کی اور واقع سے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے ان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیااس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نال واقع سے متعلق اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار جائے وقوعہ روانہ ہوئے اور زخمیوں کو سول اسپتال خضدار اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا سیکریٹری داخلہ نے سینٹرل جیل خضدار کا دورہ بھی کیا جیل انتظامیہ اور قیدیوں سے ملاقات کی انہوں نے جیل حکام سے کہا کہ قیدیوں کو وہ حق دیئے جائیں جو ایک عام شخص کو دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ قیدی اس معاشرے کا حصہ ہیں ان کی بہتر دیکھ بھال کے ساتھ انہیں باوقار شہری بنانے کے لیئے انہیں مختلف قسم کے ہنر بھی سکھائی جائے تاکہ قیدی اپنی سزا پوری کرنے کے بعد جب آزاد ہوں تو وہ اپنے خاندان کے لیئے بہتر روزگار کمانے کے اہل ہو سکیں انہوں نے جیل حکام سے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں جیلوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور صوبے کے تمام جیلوں میں جیمرز بھی نصب کیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔قبل ازیں نہوں نے نال میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور انٹر کالج نال کا بھی معائنہ کیا۔