|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سینئر پارلیمنٹرین وچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولا نا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مغربی ایجنڈے کی تکمیل اور اسلام کے بنیادی اساس کے خلاف سازش کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوی کرکے نظریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ سے غداری کی جا رہی ہے مردم شماری آئینی تقاضا ہے مہاجرین کو شامل کرنے یا نہ کرنے کی ذمہ داری حکومت پر منحصر ہے داعش القاعدہ،طالبان ،لشکر جھنگوی سمیت تمام اسلحہ بردار تنظیمیں امریکہ کے کرایہ کے قاتل ہیں کرپشن خواہ سیاسی ہو یا مالی کوئی بھی اس کی حمایت نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسینٹر حافظ حمداللہ،حاجی محمد بخش بنگلزئی،نظام الدین مینگل و دیگر موجود تھے مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ جمعیت نظریاتی کی شمولیت خوش آئند ہے جتنے بھی شامل ہوئے ہیں وہ قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکولر حکومت کا دعویٰ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے حکومت بتائے کون سا سیکولر نظام ملک میں لانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اور امت مسلمہ کے خلاف سازشیں اسی سلسلے کی کڑی ہے چوتھی عالمی جنگ کا آغاز کرکے مسلم ممالک کے سرڈیں مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ داعش امریکہ ہی کی پیدا وار ہے اور انہی کے ایماء پر مسلم ممالک میں کرائے کے قاتل کا کردار ادا کر رہا ہے اور مغرب کی یہ جنگ اسلام اور امت مسلمہ پر مسلط کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری آئینی ضرورت ہے مہاجرین کی آنے اور جانے بین الاقوامی ایجنڈا ہے حکومت پر منحصر ہے کہ مردم شماری میں ان کو شامل کرے یا نہ کرے انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پر مہاجرین کو شامل کرنے جبکہ بلوچ قوم پرست مہاجرین کو شامل نہ کرنے تقاضا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والا قرارداد آئین پاکستان کے منافی اقدام ہے ملک میں مغربی یلغار ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔