|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2023

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری فیفا ویمنز ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں جرمنی کی ٹیم  تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ویمنز ٹیم 2003 اور 2007 میں دو بار ورلڈکپ جیت چکی ہے اور وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر  ہے۔

آج جرمنی کا مقابلہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہوا لیکن بد قسمتی سے جرمنی کی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی ، میچ ڈرا ہونے پر  جرمنی کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

 

جرمنی کی ٹیم کا گروپ ایچ کا آخری میچ جنوبی کوریا کے ساتھ 1-1 سے ڈرا ہوا جس کے بعد جرمن ٹیم پہلی بار خواتین کے ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہو گئی ہے۔

 

دوسری جانب مراکش نے اپنے اہم ترین میچ میں کولمبیا کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، شکست کے باوجود کولمبیا نے بھی پری کوارٹر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا ہے۔

مراکش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔