|

وقتِ اشاعت :   August 3 – 2023

کوئٹہ :کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے سریاب روڑ کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں نوبزادہ میر ہارون رئیسانی میر براہمداد لہڑی اور ایک لیویز اہلکار کی ناگہانی شہادتوں پر گہرے دکھ ورنج افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ دونوں خاندانوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں گے یہ کوئی ذاتی یا قبائلی دشمنی نہیں تھی غلط فہمی کی بنیاد پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ شہادتوں سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ہمارے نوجوان نسل میں عدم برداشت کا یہ زہر اس قدر گہرائی کیساتھ سرائیت کرچکا ہے کہ آج ہر دوسرا شخص صبروتحمل سے خالی نظر آرہا ہے۔

معمولی باتوں پر بھی بڑے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت غصے عناد کیوجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضیاع ہوچکی ہیں موجودہ وقت میں بلوچستان آپسی لڑائی جھگڑے کے متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

نوجوان نسل کو چائیے کہ وہ آپسی رواداری بھائی چارگی اتحاد واتفاق کو فروغ دے کر مثال قائم کرے انھوں نے جھالاوان اور سراوان کے قبائلی عمائدین سے اپیل کی کہ وہ سریاب واقعہ سے متعلق بروقت اپنا ثالثانہ کردار ادا کرے تاکہ مزید نقصان نہ اٹھانا پڑے