چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ایک بار پھر قحط سالی کی لپیٹ میں زراعت اور مالداری شدید متاثر مال داروں اور زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ۔بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ توانائی کے بحران نے بھی زمینداروں کو فاقہ کشی پر مجبورکردیا اگر قحط سالی کا سلسلہ جاری رہا تومال مویشی کو مختلف بیماریاں لگنے کا خدشہ ہے جبکہ زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا کیونکہ علاقے میں کئی عرصے سے بارشیں نہیں ہوئی ہے چمن شہر میں موسم انتہائی گرم ہوتاجارہا ہے علاقے کے ہزاروں افراد کاذریعہ معاش مال داری اور زراعت سے وابستہ ہے پہاڑی علاقوں میں مویشی کیلئے گھاس اور پانی ختم ہوچکاہے جبکہ توانائی کے بحران نے زمینداروں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے حکومت مالداروں کو مال مویشی کیلئے خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے اور محکمے کے زریعے مالداروں میں خوراک تقسیم کی جائے جبکہ زرعی شعبے کو بچانے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔