قلات: بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے قلات میں مسترد شدہ گیس میٹرز کے تنصیب کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر صدارت منعقد ہو اجس میں بی این پی کے ضلعی صدر کامریڈ خیر جان بلوچ،غلام مصطفیٰ مینگل ، سلیم اختری،نائب صدروڈیرہ رحیم مینگل ،بی این پی عوامی کے رہنماء حاجی غلام قادر عمرانی ،نیشنل پارٹی کے علی رودینی ،خلیل مغل ،جے یو آئی ف کے حافظ قاسم ،محمد نور فاروقی ،سنی تحریک کے حافظ حبیب ،جے یو پی کے محمد امین حلیمی ،جے یو ائی ن کے مولوی منیر احمد ،حافظ حفیظ اللہ عمرانی ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر غلام مصطفی نیچاری ،مشترکہ ملازمین کے حاجی داد محمد بلوچ،محمد انور زہری ،ہیومن رائٹس کے کامریڈ سرور بلوچ ،کونسلر نظر دہوار،یاسین بلوچ،عبدالغفار مینگل ،جاوید احمد ،تحریک انصاف کے ریاض شاہوانی ،عبدالرزاق عمرانی ،عبدالغفور شاہوانی سمیت سیاسی ،سماجی ،قبائلی،تاجران،اقلیتی رہنماء سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں معزز عدالت کی جانب سے مسترد کیئے گئے ناکارہ گیس میٹرز کو جبرن قلات کے عوام پر مسلط کئے جارہے ہیں اور ان میٹرز کو دوسرے صوبوں نے مسترد کیا تھا اور کوئٹہ ،مستونگ میں بھی معزز عدالت بلوچستان ہائی کورٹ نے بھی ان میٹرز کی تنصیب کو روکنے کا حکم دیا مگر قلات کے گیس حکام کی جانب سے ان کو تنصیب کرکے عوام کیلئے عذاب مسلط کررہا ہے دوسری جانب اپنے من پسند افراد کے گھروں کو چھوڑ کر غریبوں کے گھروں میں میٹرز نصب کرنا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ میٹرز جو کافی تیز چلنے والی میٹرز اور پہلے والے میٹرز جوکہ درست ہے اور اگر گیس حکام قلات کے گیس کے مسئلے کو ٹھیک نہیں کرسکتا اور لاکھوں روپے کے بل عوام سے ماہانہ وصول کررہا ہیں اور گیس پریشر مکمل بند ہے ان میٹرز کی تنصیب کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے کیوں کہ یہ صرف ایک پارٹی یا فرد کا مسئلہ نہیں قلات کے پورے عوام کا مسئلہ ہے ۔اجلاس میں مشاورت سے تیرہ رکنی کمیٹی کامریڈ خیر جان بلوچ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ۔کمیٹی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ چیئرمین،گیس حکام سے ملاقات کریگی ۔اگر گیس حکام ان مسترد شدہ میٹرز کی تنصیب کو نہ روکا تو ہم شٹر ڈاؤن ہڑتال ،روڈ بلاک ،احتجاجی مظاہر ہ سمیت ہر سطح پر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے ۔