|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2023

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹئہ جوائنٹ روڈ پر 14اگست کی مناسبت سے جھنڈے بیچنے والے ریڑھی بان پرہینڈ گرنیڈ حملے کا نوٹس لیا۔

وزیر داخلہ نے حملے میں 3افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے دہشتگردوں کو ریاست کی رٹ کو تسلیم خم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں وزیر داخلہ نے دھماکہ میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔