|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قافلے پر ڈیرہ بگٹی میں حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری حکام کے مطابق سرفراز بگٹی اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ڈیرہ بگٹی سے سوئی جارہے تھے۔ دس سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں سرفراز بگٹی کے ہمراہ ان کے والد اور ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر بھی تھے ۔راستے میں ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے تقریباً پچیس کلو میٹر دور پیش بوگی میں پہاڑی پر گھات لگائے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا ۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے راکٹ کے دو گولے بھی داغے تاہم سرفراز بگٹی کے محافظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا اور ان میں گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی رواں سال 22جنوری کو بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں بارودی سرنگ حملے میں محفوظ رہے تھے اس حملے میں ان کے دو محافظ معمولی زخمی ہوئے تھے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ پیر کی شام پانچ بجکر پانچ بجے پیش آیا ۔ ملزمان نے فائرنگ کے علاوہ دو راکٹ بھی داغے جس سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔ دریں اثناء بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قافلے پر ڈیرہ بگٹی میں حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری حکام کے مطابق سرفراز بگٹی اپنے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ڈیرہ بگٹی سے سوئی جارہے تھے۔ دس سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں سرفراز بگٹی کے ہمراہ ان کے والد اور ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر بھی تھے ۔راستے میں ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے تقریباً پچیس کلو میٹر دور پیش بوگی میں پہاڑی پر گھات لگائے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا ۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم سرفراز بگٹی کے محافظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد ایف سی، لیویز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی رواں سال 22جنوری کو بھی ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں بارودی سرنگ حملے میں محفوظ رہے تھے اس حملے میں ان کے دو محافظ معمولی زخمی ہوئے تھے۔