|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2023

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم  نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے اپنے رفقا سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اورلوگوں کو تکلیف نہ ہو۔

 

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کے لیے اس مختلف ناموں پر غورجاری ہے  جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفرازبگٹی اور ذوالفقارچیمہ کے نام زیرغور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیرا طلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔