محکمہ جنگلات کے کنزرویٹرڈائریکٹر 10ملین سونامی پروجیکٹ نیاز خان کاکڑ نے کہا ہے کہ درخت لگا کر ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ گرین بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ان خیالات کا اظہار کونسیپٹ کیفیو ومن اینڈ گرل فرنڈلی سپیس کونسیپٹ کیفے میںپودا لگانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔
کیا اس موقع پر ڈاکٹر امداد ،صدف اجمل ،بہرام بلوچ،میر بہرام لہڑی سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کو نسیفٹ کیفے 2021سے بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
جسکا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانا اور انہیں معاونت فراہم کرنا ہے۔
اُنکا کہنا تھا کہ درخت لگانا اور اُسکی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے ہم نے بلوچستان میں شجرکاری کے دوران درخت لگا کر اُنکی حفاظت اور آبیاری یقینی بنانا ہے۔
جسکا مقصد گرین بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانا ہے۔
اُنکا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے ضروری ہے معاشرے کا ہرفرد اپنے گھر گلی محلے علاقے میں درخت لگائے اور اُسکی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے آبیاری کرے تاکہ ماحول کو صاف ستھرا بنایا جاسکے کنسیپٹ بلوچستان میں مختلف سکولوں کی بچیوںکی بڑی تعداد نے پودے لگا کر اُنکی حفاظت کو یقینی بنانے اور اپنے سکول اور گھروں میں بھی پودے لگانے کے عزم کا اظہار کیا جو خوش آئند اقدام ہے کہ ہماری نوجوان نسل ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے درخت لگانے کی ترجیح دیتی ہیں۔