کوئٹہ: پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی اور سیز سیکرٹری شاہد گچکی نے کیچ کے علاقے شہرک لنک روڈ میں استعمال ہونیوا لے مواد کی خراب کوالٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لنک روڈ میں استعمال ہونے والے مواد اعلی’معیار کے مطابق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس لنک روڈ کو منظور کروانے کیلئے ہم نے بڑی کوششیں کی ہے اور اب ہم ہر گز برداشت نہیں کر سکتے کہ مذکورہ ٹھیکیدار اپنی من پسند کے مطابق یہ روڈ بنائے اور اس میں کرپشن کرے انہوں نے کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس پروجیکٹ کو کرپشن کی بھینٹ چڑھنے نہ دیں،
اور اس کی کوالٹی کو پی سی ون کے معیار کے مطابق بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ روڈ اچھی طرح بنا تو ہم سب کو اس سے فائدہ ملے گا ہمیں اس کے اوپر سیاست نہیں کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ روڈ معیار کے مطابق نہیں بنا تو ہم سب کو اجتماعی نقصان ہو گا لہذا آپ لوگ اس کام کی نگرانی خود کریں اور اس کو کرپشن کی نذر نہ ہونے دیں