|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2023

ایشیا کپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ختم کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کو 267 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہوسکی اور میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

اس سے قبل سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 

بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا  ہدف دے دیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی، بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔