|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2016

کوئٹہ،اندرون بلوچستان: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں خضدار ،قلات،نوکنڈی،مستونگ،پشین ،نوشکی ،قلعہ عبداللہ ،چمن،پنجگور نال،چاغی ،دالبندین ،زیارت،خانوزئی ،گلستان،توبی اچکزئی اور دیگر علاقوں میں منگل کی رات سے شروع ہونی والی بارش گزشتہ شب رات گئے تک جاری رہی ،موسم خوشگوار ہو گیا ،بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ،چمن میں پاک افغان باڈر کے نزدیک مین شاہراہ مکمل طور پر بند ، کسی بھی علاقے سے جانی نقصان کی ابتدائی طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی کوئٹہ اسٹاف رپورٹر کے مطابق وادی کوئٹہ میں گردہواؤں اور گردنواح کے بعض علاقوں میں منگل کی صبح بارش کا سلسلہ شروع ہو اجو وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صوبے کے علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہی جسے کئے علاقے زیر آب آگئے شہر چمن میں طوفانی ہواوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری اورگرج چمک کیساتھ تیز بارشوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس سرحدی شہر چمن میں طوفانی ہواوں ،ژالہ باری اور تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقیں زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پاک افغان باڈر کے نزدیک مین شاہراہ مکمل طور پر بند گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے برساتی ندی پر پل نہ ہونے کی وجہ سے کالج روڈپر بھی ٹریفک معطل رہی شہر و گرد و نواح میں کچہ مکانوں کے دیواریں گرنے کے اطلاعات شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کے ناقص نظام کا بانڈا پھوٹ گیا بارشوں کے دوران گلیوں محلو ں میں گندہ پانے کے نالیاں ابل پڑیں جس کے باعث گلی محلے تالابوں کے شکل اختیار کر گئے سڑکیں بند اور عوام گھروں تک ہی محدود ہوگئے ،خضدار سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش خضدار شہر اور گردنواح کے علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے موسم خوشگوار ہو گیا پنجگور سے نامہ نگار کے مطابق پنجگور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور موسم بھی خوشگوار ہوگیا پنجگور میں موسم سرما کی بارشوں کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لیویز کنٹرول روم میں سیل قائم کردیا ہے جہاں ضلع بھر کی صورت حال کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ نوکنڈی سے نامہ نگار کے مطابق نوکنڈی اور گردنواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے پورا علاقہ پانی سے جل تھل ہوگیا،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم کہیں جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا،قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات شہر اور گردنواح کے علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوتی رہی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا دوسری جانب گیس کی پریشر کم ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،نوشکی سے نامہ نگار کے مطابق نوشکی میں بھی رات گئے بارش کا سلسلہ جاری تھا محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے اگر بارشوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو نہ صرف خشک سالی کی صورتحال سے پیدا ہونے والے مسائل کو کنٹرول کیا جائے سکے گا بلکہ زراعت اور مالداری پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔