گوادر: چینی وفد کا دورہ گوادر۔ زیر تعمیر اسکول کا معائنہ کیا۔ جی ڈی اے اور ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین با بو گلاب نے بر یفنگ دی۔ یا د گار پر پھو ل چڑ ھائے۔ چین گوادر کی سماجی تر قی میں بھر پور کر دار ادا کر ے گی۔ کمیونسٹ پارٹی سینکیا نگ کے سیکریڑی WAXIAN۔ گزشتہ روز کمیو نسٹ پارٹی عوامی جمہوریہ چین کے صو بے سنکیا نگ کے جنر ل سیکر یڑیWAXIAN نے چائنا کمیٹی برائے خارجہ امور کے آ ٹھ رکنی وفد کے ارکان کے ہمراہ گوادر کا دورہ کیا چائنا کایہ اپنے خصو صی طیا رے سے گوادر پہنچا تھا گوادر پہنچنے پر ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین بابو گلاب اور دیگر سر کاری حکام نے ان کا پر تباک استقبال کیا ۔ وفد نے یہاں گوادر میں چائنا کے تعاون سے فقیر کالونی میں زیر تعمیر اسکول کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر جی پی اے ڈائر یکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ منیر احمد جان اور ضلع کونسل گوادر کے چےئر مین با بو گلاب نے وفد کو بریفنگ دی ۔ کمیونسٹ پارٹی صو بہ سکیانگ کے جنرل سیکر یڑیWAXIAN نے کہا کہ پاکستان چین کا گہرا دوست ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان گہر ے روابط ہیں جس کے پیش نظر چین نے گوادر پورٹ سمیت دیگر منصوبوں کے لےئے معا ونت کی ہے گوادر پورٹ کو خطہ کا مثالی پورٹ بنا ئینگے اور سی پیک منصوبہ عالمی معشیت کی تقو یت کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین کی جانب سے اسکول کی تعمیر سماجی ترقی کی اہم بنیاد ثابت ہوگی گوادر میں سماجی تر قی کے کا موں کے فروغ کے لےئے بے لوث معاونت جاری رکھے گی بعد میں وفد نے گوادر پورٹ کے احاطہ میں واقعہ جان بحق ہونے والے چینی انجینئرز کی یا د گار پر پھو ل بھی چڑ ہائے ۔