|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2016

قلات: سابق صوبائی وزیر پرنس عرفان کریم بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے فنڈز سے بننے والے اسکیمات فنڈز جاری ہونے کے باوجود تاحال نامکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلات میں 2 ایم پی ایز کے ترقیاتی اسکیمات آغا عبدالکریم خان ہسپتال سیوریج سسٹم واٹر سپلائی اسکیمات روڈز کی تعمیر بہت سے اسکیمات اپنے آخری مراحل میں ہیں جبکہ موجودہ حکومت ہماری حکومت کے اسکیمات کے فنڈز کو رکوا کر نئے اسکیم پرخرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اپیل کی ہے کہ وہ قلات میں سابقہ نا مکمل اسکیمات کے لیے فنڈز کا اجراء کریں ان سے عوام کی بہت سے توقعات وابسطہ ہیں تا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بننے والے اسکیمات مکمل ہونے سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا نیا سلسلہ شروع ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ منتخب امیدوار عوام کے مسائل حل کرنے میں نا کام نظر آرہے ہیں‘ گیس بحران شدت اختیار کر چکاہے‘ شدید سردی میں قلات کے عوام گیس کی سہولیات سے محروم ہیں مشکل وقت میں عوام کو تنہانہیں چھوڑینگے بلکہ عوام کے حقوق کے لیے ہر پلیٹ فارم پر بھر پور انداز میں آواز بلند کیا جائے گا ۔