کوئٹہ: جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں کرپشن فری بلوچستان مہم کے تحت کرپشن وسودی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے ریلیاں منعقدکی گئی کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کوئٹہ پریس کلب میں ضلعی امیر عالم دین مولانا عبدالکبیر شاکر کی قیادت میں منعقدہوا اس موقع حافظ نورعلی ، مزدور رہنما وسابق سنیٹر عبدالرحیم میردادخیل ،کمانڈرفضل محمد نورزئی ،عبدالقیوم کاکڑ نے خطاب کیا مظاہرے کے اختتام پر کرپشن کا پتلہ بھی نذرآتش کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ روزانہ بارہ ارب روپے کرپشن کرنے والی قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا اتنی زیادہ کرپشن لوٹ مار بیرونی قرضوں کے باوجودحکمران قومی سطح پرشاہانہ وفضول اخراجات کر رہے ہیں سراج الحق کی قیادت میں ہم کرپشن فری پاکستان بنا کر ملک کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں گے۔سابقہ موجودہ صوبائی وضلعی حکومتوں میں کرپشن عروج پر ہے بدقسمتی سے کرپشن کرنے والے سیاستدانوں میں کسی کو آج تک کوئی سزانہیں ہوئی جس کی وجہ سے اب ہر کوئی کرپشن کو اپنا حق سمجھ بیٹھا ہے۔کرپٹ مافیا نے قوم کو بھکاری بنا دیا ہے دنیا بھر میں کچول اُٹھائے گھومنے والے حکمرانوں کو لوٹ مار کرتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔صوبائی دارالاحکومت کوئٹہ کی ترقی اور پانی پراجیکٹ کیلئے بار باربھاری رقوم منظورہوئے مگر بدقسمتی سے سب کے سب کرپشن کی نظرہوجاتے ہیں جماعت اسلامی اخلاقی مالی سیاسی وہر قسم کی کرپشن کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہوئی ہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے اس لیے اس مہم کوجماعت ا سلامی کے سواکوئی چلابھی نہیں سکتے جو خود کرپشن کر رہے ہووہ کرپشن کے خلاف کیسے بات کرسکتے ہیں الحمدا للہ جماعت اسلامی نے باربار حکومتوں میں رہنے کے باوجود کوئی کرپشن نہیں کی جوجماعت اسلامی کو دیگر جماعتوں سے ممتازکرتی ہے جس پر ہمیں فخر ہے عوام الناس اس جدوجہد میں ہمار اساتھ دیں تاکہ نیک صالح دیانت دار لوگ سامنے آئیں ۔کرپشن کے ختم کرنے والے اداروں نے کرپٹ مافیا کو چھتری کی سہولت فراہم کی ہے نیک نام اورباضمیر شخصیات اور جماعتیں اس تحریک کا حصہ بنیں یہ ایک آئینی واخلاقی ذمہ داری ہے عوام الناس قومی معاملات ان لوگوں کے سپرد کریں جو باضمیر دیانت دار اور باکردار ہوں ۔کرپشن فری بلوچستان مہم کے’’ کرپشن وسودی نظام کے خلاف ‘‘اتوارکو گوادر،موسیٰ خیل ،تربت ،ژوب،ڈھاڈر،خضدار ودیگر کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے گوادر میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، ڈھاڈر میں عباس شاکر ،ژوب میں محمد عباس ،مولوی مولاداد ،خضدار میں مولانا محمد اسلم گزگی ،تربت میں سعید احمد بلوچ ،اعظم دشتی ،موسیٰ خیل میں رشید موسیٰ خیل ودیگر نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وبلوچستان بھر میں پھیلی ہوئی معاشی ،سیاسی ،انتخابی اور اخلاقی کرپشن کا ناسور قوم کی سلامتی ترقی اور امن وخوشحالی کیلئے زہر قاتل ہے جو خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے بلوچستان میں بے انتہا غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کی جڑبھی موجودہ کرپٹ نظام ہے جس کی وجہ سے امیر امیر تراور غریب غریب تر ہوتاجارہا ہے کرپٹ حکومتوں نے بنیادی انسانی حقوق سے بھی اپنے عوام وشہریوں کو محروم رکھا ہے 4380ارب روپے کی سالانہ کرپشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا اس لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں نکلی ہے تاکہ کرپٹ مافیا سے قوم کو نجات دلائی جائیں پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 7266ارب روپے انہی کرپٹ حکومتوں کی وجہ سے ہے کرپٹ نظام کوانہی مفادپرست کرپٹ سیاستدانوں نے دوا م دی ہے۔