ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں 28 تعلیمی ادارے بند ہونے کا انکشاف مقامی آباد ی کے افراد نے سرکاری عمارتوں میں گھوڑے گدے مال مویشی باندھ دیئے طلباء طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا نا خواندگی میں بے تاشہ اضافہ 39پوسٹیں خالی ہیں محکمہ ایجوکیشن بھرتیاں نہیں کر رہا ہے سرکاری ذرائع کا انکشاف تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے معیاری تعلیم کی بہتری کیلئے صوبے میں ایمر جنسی نافذ کر نے کے دعوؤں کی قلعی نصیرآباد میں کھل گئی نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں پرائمری مڈل گزلز بوائز 28 سکو ل بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے ان علاقوں میں ہزاروں طلباء طالبات سکول جانے سے قاصر ہیں جو ناخواندگی میں اضافہ بن رہے ہیں ان سکولوں میں مقامی آبادی نے گھوڑے گدوں سمیت دیگر مال مویشی کے باندھے کے علاوہ رہائش کے طور پر استعمال کر رہے ہیں رابطہ کرنے پر محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ دار آفیسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں 28پرائمر ی مڈل سکول بند ہیں جس میں 39ٹیچروں کی آسامیاں خالی ہیں جس کی اطلاع سیکریڑی ایجوکیشن بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران کو دے دی گئی اور 78ایس ایس ٹی کی بھی آسامیاں خالی ہیں جن کی بھرتیاں نہیں کی جارہی ہیں نصیرآباد میں جونیئر اساتذہ کی منظوری بھی بالا آفیسر دے رہے ہیں ۔