|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2016

کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کرکے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے نودان گوٹھ اور مسری گوٹھ میں ایف سی نے کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کالعدم تنظیموں کے تین کیمپوں کو مسمار کرکے وہاں سے بیس کلو گرام دھماکا خیزمواد ، دو عددڈیٹونیٹر ، وائر ، پریشر بٹن اور تخریبی لٹریچر برآمد کیا گیا۔ اسی طرح کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے چار پستول اور دو رائفلیں برآمد کی گئیں۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ان میں سے چار افراد کو کچلاک جبکہ دو کو سیٹلائٹ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا میں روڈ کنارے نصب بم دھماکہ ہوا کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیؤ ولد کامو ں رامیزئی بگٹی اپنے موٹر سائیکل پہ جار ہا تھا کہ اچانک نامعلوم دہشتگردوں نے سنگسیلا میں سڑت کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھے تھے وہ جب اپنے مو ٹر سائیکل پے گزر رہا تھا تو زور دار دھماکہ ہوا تو وہ اُس دھماکے سے محفوظ رہا ۔