ڈیرہ مراد جمالی: سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جنرل (ر) پرویز مشروف کو بیماری کے بہانے ملک سے فرار کیا گیا ہے بیرون ممالک میں وہ جن ڈاکڑوں نرسوں سے علاج کر واررہے ہیں ان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس سے راہ فراری کا پول کھل گیا ہے عالمی سطح پر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے دینی مدارس علماء کرام کے خلاف کارروئیاں کی جا رہی ہیں دینی مدارس میں لاکھوں طالب زیر تعلیم ہیں جن کی بہترین نشونماء کی جاتی ہے جبکہ گورنمنٹ انگیریزی تعلیم دینے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تعلیم اداروں کی کارکردگی آپ کے سامنے ہیں جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ غیر شرعی بلوں کی مخالفت کی ہے حقوق نسواں بل لانے کے بجائے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کیا جائے تو تمام مسائل کا حل موجود ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبداﷲ جتک میر نظام الدین لہڑی ڈاکڑ عبدالوھاب رند کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد دے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک میں غریب اورامیر کے دو الگ الگ قانون بنانے کی پالیسی مشکل کی راستوں میں لے جائے گی جنرل (ر) پرویز مشرف پر قتل کے مقدمات ہونے کے باوجود ملک سے باہر جانے کی اجازت سمجھ سے بالاتر ہے ایسے امیتازی رویوں سے عوام میں بد اعتمادی پھیلے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں عدل انصاف کے قانون کی خواہشمند ہے تاکہ غریب اور امیر کو ایک نگاہ سے دیکھا جائے اور کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان میں میگا پروجیکٹ شروع کرے عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کہاکہ جے یو آئی ملک سے کرپشن لوٹ مار کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی آ رہی ہے کچھی کینال منصوبے پر 70ارب کی کرپشن صوبائی حکومت کی چشم پوشی بے حسی کی عظیم مثال ہے ۔