|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث قصائی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق قصائی نے بکرا عید کے موقع پر طلائی زیورات کی موجودگی سے متعلق خواتین کی باتیں سن کر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا۔کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئیڈی آئی جی کوئٹہ امتیاز شاہ نے بتایا کہ ملزمان نے رواں سال تیس جنوری کو کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر محمد آصف قریشی نے نامی شخص کے گھر میں ڈکتی کی تھی جس کے دوران دوران آٹھ سو گرام سونا ، ایک قیمتی گھڑی اور تیرہ لاکھ روپے لوٹی گئی۔ سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر تئیس مارچ کو ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل سے ملزم عبدالولی کو گرفتار کرلیا جس کی نشاندہی پر اس کے دو مزید ساتھیوں شیر آغا اور ضیاء الدین کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے ایک پستول اور کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمان نیدوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ڈکیتی کا منصوبہ ملزم شیر آغا نے اس وقت بنایا تھا جب وہ آصف قریشی کے گھر جانور ذبح کرنے کے لئے گیا تھا۔ اس دوران اس نے گھر کی خواتین کی آپس میں باتوں سے پتہ چلایا تھا کہ گھر میں لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات موجود ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کئی گروہوں کا خاتمہ کردیا ہے۔ پولیس نفری میں کمی کے باعث اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا ہے۔