|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2016

مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر میر محمد اقبال زہری مرکزی رہنماء میر سکندر خان ملازئی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے حقیقی جدوجہد سے کوئی قوت ہمیں دست بردار نہیں کر سکتے، دھوکہ فریب اور عوام کو بے وقوف بنانے کا دور گزر چکا ہے ،بلوچ قوم کو مفاد پرستوں نے سب سے زیادہ پسماندہ رکھا گیا ہے، دنیا کے امیر ترین خطہ کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہے، سرزمین کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ کے علاقہ لہڑی دشت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے ضلعی آرگنائزر میر سعد اللہ مینگل، زوہیب بلوچ، شبیر احمد خلجی ٹکری الطاف سمالانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں سینکڑوں پارٹی ورکروں نے کئی کلو میٹر دور مرکزی قائدین کا استقبال کیا، مقررین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبہ بھر میں بلوچ قوم اور نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی قیادت میں جوق در جوق شامل ہو کر مفاد پرست وموقع پرست عناصر پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، اس کے مستقبل میں دوررس نتائج برآمد ہونگے، انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالہ دور میں صوبائی حکومت میں شامل وزراء ومشیروں نے کرپشن وکمیشن کے سوا کچھ نہیں کیا اور اپنے اجارہ داری قائم کر کے نظریاتی فکری کارکنوں کو جس طرح دیوار سے لگا دیا، آج ان نوابوں وسرداروں سے نجات کا وقت آچکا ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے لوگوں کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیکر اسمبلیوں تک پہنچے مگر عوام کی پسماندگی پہلے سے زیادہ ہوگئے ، تعلیمی ادارے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے، ہسپتال ڈسپنسری بی ایچ یوز ویران ہوگئے، انہوں نے کہا کہ اب بلوچ قوم کو ان عناصر سے نجات دلائینگے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے سیمینارز واک صرف میڈیا کی حد تک محدود ہے، دوسری جانب ایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تعلیمی اداروں میں نصاب کی کتب نہیں پہنچے ، انہوں نے کہا کہ گلوبل پارٹنر شپ پروجیکٹ میں بلوچ اضلاع کے تعلیمی اداروں کو نظرانداز کرنا بلوچ دشمنی ہے، ہم کسی صورت چھپ نہیں بیٹھیں گے، اس موقع پر لڑی دشت میں دو یونٹ کا بھی افتتاح کیا اور ان کے لئے حاجی شیر زمان سمالانی کو یونٹ سیکرٹری محمد زمان سمالانی کو ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ایاز احمد تاج محمد اور اور مشاورتی کونسل کے ممبران منتخب کئے، جبکہ دوسرے یونٹ کے عبدالمنان سمالانی کو یونٹ سیکرٹری ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بہار خان اور مشاورتی کونسل کے ممبران میں میر احمد اور ٹکری الطاف شامل ہیں