خضدار : صوبے میں انتخابی نتائج میں ردوبدل اور دھاندلی کے خلاف بننے والی چار جماعتی اتحاد کی اپیل پر خضدار میں بھی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا
ریلی کے شرکا شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پر دونوں جماعتوں کے رہنما ئوں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالوہاب غلامانی میر طیب بزنجو عبدالرب نادر بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کے ضلعی رہنما سفر خان غلامانی ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل ایڈوکیٹ میرمنیر احمد ساسولی خالد محمود ایڈوکیٹ سمیت نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی اور مقامی عہدیدارون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات تاریخ کی بدترین سلیکشن تھے
جس میں ہارنے والے بھی حیران اور جیتنے والے بھی انہوں نے کہا کہ لانے والوں نے بڑی غلطیاں کیں انہیں یہ تو معلوم ہونا چاہیئے تھا دیار غیار لانے والوں کو مسلط کروانا تھا تو یہ ڈرامے کیوں رچائے گئے حیرانگی ہے ملک کے نامور اور قومی سیاست دانوں پر برتری دلاکر قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ اگر ہم چاہیں تو ایسا بھی ہوسکتا ہے
مقررین نے کہا کہ آٹھ فروری کی شام سے لے کر آج تک پورے ملک میں دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ہم نے بھی صوبے میں چار جماعتی اتحاد بنایا ہے
ہم صاف و شفاف نتائج کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں پر حتمی فیصلہ چاہتے ہیں وگر نہ پورے ملک میں دھرنے اور احتجاج ہو رہے ہیں یہ دھاندلی والے نتائج ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہونگے اور احتجاجی لائحہ عمل فیصلہ آنے کے بعد تمام ساتھی تیار رہیں کسی بھی وقت کال آسکتی ہے