|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2024

کوئٹہ: سردار عبدلرحمن کھیتران نے جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ جتنی عزت میری مرکزی قیادت ان قوم پرست جماعتوں کے لیڈوروں کو دیتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی آج دھرنے پر روڈوں پر بیٹھے لوگ الیکشن کمیشن کو نہیں عوام کو ازیت دے رہے ہیں،الیکشن میں ہارنے کا غصہ الیکشن کمیشن پر نکالنے کے بجائے ہماری مرکزی قیادت پر تنقید کررہے ہیں

ہم گیارہ کے گیارہ ایک پیچ پر ہیں جو مرکزی قیادت کا فیصلہ ہوگا وہ ہمارا ہوگا بلوچستان تمام اقوام کا گلدستہ ہے یہاں کا معاملہ باقی تینوں صوبوں کے مقابلے میں مختلف ہے 22 تاریخ تک ہماری مخصوص نششتیں آجائیں گی ہم بلوچستان کو ایک۔اچھی حکومت دینگے