|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2024

 کوئٹہ /  لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں، دو آزاد ارکان اسمبلی ولی محمد اور عبدالخالق خان ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

شمولیت کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے فتح حاصل کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔

 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔