کوئٹہ:نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاسپورٹ آفس بلاک کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے۔ مقامی عمائدین پرامن رہنے کے لیے مظاہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مین کوزک پاس کے راستے کو ایمبولینسوں، خواتین اور بچوں سمیت ٹریفک کے لیے بحال کیا جا رہا ہے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ مقامی انتظامیہ کسی کو ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
انتظامیہ کسی کو ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیگی،جان اچکزئی
وقتِ اشاعت : February 20 – 2024