|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2024

کوئٹہ:بولان کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے مسافر کوچ اور ویگن کے مسافروں سے لاکھوں روپے ، قیمتی سامان، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں نے ڈنگڑا کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے

اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر بولان کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے ایک مسافر کوچ اور وین کو روک کر اس میں سوار مسافروں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے ،

قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں نے ڈنگڑا کے مقام پر روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا اور احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ سبی سے نصیر آباد تک اور دیگر قومی شاہراہوں پر آئے روز رات کی تاریکی میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی تھی

لیکن انتظامیہ کی بے حسی اور ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے دن دیہاڑے وارداتیں ہورہی ہیں اور احتجاج کے بعد انتظامیہ مذاکرات کرکے قومی شاہراہوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بحال کردی لیکن ڈاکوئوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے یہ وارداتیں تواتر کے ساتھ ہورہی ہے اور ڈاکو اسلحہ کے زور پر مسافروں کو لوٹ کر با آسانی فرار ہوجاتے ہیں۔