|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2024

کوئٹہ: بولان ندی کے قریب نامعلوم شر پسندوں کے ہاتھوں متاثر ہونے والی 6 انچ قطر گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ٹکنیکل ٹیمیں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مچ کے قریب بولان ندی پہنچ گئیں ہیںکوشش کی جا رہی ہے کہ آج شام تک متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے مچ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائے گی۔