|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2016

سوراب: گوادر تا سوراب زیر تعمیر قومی شاہراہ کے زد میں آنے والے گدر کے متاثرہ مکان اور دکان مالکان اور زمینداروں کا حکومت سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ متعلقہ کمپنی غریب متاثرین کیلئے معاوضہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد انہیں بیدخل کرے متاثرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گوادر تا سوراب قومی شاہراہ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اس وقت گدر میں سڑک زیر تعمیر ہے جبکہ مذکورہ علاقے میں کئی رہائشی مکانات اور بازار کی دکانیں اس کی زد میں آ چکی ہیں جنہیں مسمار کیا جا رہا ہے مگر تاحال مالکان کو کسی قسم کے معاوضہ کی یقین دہانی نہیں کرائی جا رہی ہے جس سے غریب متاثرین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کورکمانڈر چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر قلات سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کو پابند کریں کہ وہ گدر میں بڑے پیمانے پر متاثرہ مکانات اور دکان مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے اقدامات کریں تاکہ ان میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو دریں ا ثناء گوادر ٹو سوراب زیر تعمیر قومی شاہراہ کے زد میں آنے والے زیر کاشت یا خشکابہ پرکاشت ہونے والے زمینداروں نے بھی حکومکت سے معاوضہ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔